Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

پینٹاگون نے افغانستان سے فوجی انخلاءکی مخالفت کردی

واشنگٹن...امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو بتایا ہے کہ جنگ زدہ افغانستان میں طالبان پر دباو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ پینٹاگون کی جانب سے حکمت عملی دستاویزات کانگریس میں جمع کرادئیے گئے ۔ انہوں نے واضح طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان سے نصف امریکی فوج واپس بلانے کے فیصلے کی مخالفت کی۔پینٹاگون نے کانگریس کو بتایا کہ امر یکہ کو افغانستان میں نہ صرف اپنی فوج کی موجودگی کو یقینی بنانا بلکہ فوجیوں کی طالبان کے خلاف کارروائیوں کو بھی برقرار رکھنا چاہیے۔پینٹاگون کے حکمت عملی دستاویزات میں کہا گیا کہ پینٹاگون بالواسطہ اور بلا واسطہ طالبان پر دباو برقرار رکھے جس کے ساتھ افغان حکومت کی مقامی امن اقدام میں بھی تعاون جاری رکھے۔ امریکی فوج کی افغانستان میں موجودگی سے طالبان پر امن مذاکرات کا دباو بڑھا ہے۔

شیئر: