Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شیشانی صدر سے شہزادہ ترکی بن محمد کی ملاقات

ریاض ۔۔۔ شیشانی صدر رمضان قدیروف سے گروزنی کے ایوان صدارت میں مشیر ایوان شاہی شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے ملاقات کی ۔ انہوں نے شاہ سلمان کی جانب سے صدر شیشان کو خیر سگالی کا پیغام پیش کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب اور شیشان کے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کا جائزہ لیا گیا۔ صدر قدیروف نے شہزادہ ترکی کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔

                                      

شیئر: