کوئٹہ ۔۔۔۔۔احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس میں بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین درخواست کو اعتراض لگا کر مسترد کردیا۔ اس سے قبل احتساب بیورونے پلی بارگین درخواست کی منظوری دی تھی۔ عدالت میں درخواست نیب حکام کی جانب سے پیش کی گئی تھی ۔ نیب نے سابق سیکریٹری خزانہ رئیسانی اور سابق مشیر خزانہ کے فرنٹ مین کے خلاف اربوں روپے کے کرپشن کیس میں پلی بارگین کی منظوری دیتے ہوئے 2ارب روپ جمع کرانے کی ہدایت دی تھی۔ نیب کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔