Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025

کراچی میں پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ،2 ہلاک

  کراچی...کراچی میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے دفتر پر فائرنگ سے 2 کارکن جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے اولڈ رضویہ عثمانیہ سوسائٹی میں پیش آیا۔ فائرنگ کے 4 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک کارکن دوران علاج چل بسا۔جاں بحق ہونے والے کارکن کی شناخت اظہر کے نام سے ہوئی جبکہ3 زخمیوں کے نام فہد،نعیم اور ناصر بتائے گئے۔ پی ایس پی کے کارکنوں کی بڑی تعددا عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی۔ علاقے میں کشیدگی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے فائرنگ کے وا قعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ضلع وسطی سے رپورٹ طلب کرلی ۔

شیئر: