Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

زرداری سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہونگے

لاہور...سابق صدر آصف زرداری پیر کو سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے ۔فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ و دیگروکلاءپر مشتمل ٹیم پیش ہو کر جے آئی ٹی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد آئندہ کا قانونی لائحہ عمل بنائے گی ۔ جعلی اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بنچ کرے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک ، لطیف کھوسہ و دیگر وکلاءپر مشتمل ٹیم سپریم کورٹ میں پیش ہو گی ۔ عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ فریقین کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے ۔ سابق صدر آصف زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ یقین سے تو کچھ نہیں کہہ سکتے کہ آج کی سماعت میں کیا ہو گا تاہم عمومی طریقہ کار کے مطابق رپورٹ فریقین  کے حوالے کرنے کے بعد نئی تاریخ دے دی جاتی ہے ۔ اگر سپریم کورٹ رپورٹ کی کاپی فراہم کر دیتی ہے تو اس کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کےلئے اپنا قانونی لائحہ عمل تیار کریں گے ۔ 

شیئر: