Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

موبائل فون رجسٹریشن کیلئے قطاروں کا نوٹس

لندن....وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ذاتی استعمال کے موبائل فونز پر ٹیکس نہیں۔موبائل فون رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موبائل فون کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات درست ہیں۔موبائل فون رجسٹریشن کےلئے ایئرپورٹ پر قطاریں لگنے کا نوٹس لیا ہے۔موبائل فون کی رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں۔ اوور سیز کے مسائل وزیر اعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔ دہری شہریت والوں کے مسائل کے حل کےلئے قانون سازی کی جائےگی۔ وزیراعظم بھی تمام اوورسیزپاکستانیوں کوساتھ لے کر چلیں گے۔انہوںنے کہاکہ تمام اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔بہت جلدنیب میں میری انکوائری ختم ہوجائےگی۔ نیب قوانین میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ ہتھکڑیوں میں پروفیسر کی موت کا واقعہ افسوناک ہے۔اس کی تحقیقات ہونی چا ہئیے ۔

شیئر: