Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

یہی ہے ہمارا وطن

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار”الریاض“کا اداریہ نذر قارئین ہے
            ہمیں وطن عزیزسعودی عرب پر فخر و ناز کا پورا پورا حق ہے۔ سعودی عرب کی نعمتیں ہر سو پھیل رہی ہیں۔ ہمارے وقار ، خوشحالی اور اقوام و ممالک کے درمیان ہماری حیثیت روز افزوں ہے۔ سعودی عرب اور اسکے قائدین وطن عزیز کی سربلندی کیلئے مشرق سے لیکر مغرب تک اور شمال سے لیکر جنوب تک ہر قربانی پیش کررہے ہیں۔ سعودی قائدین اقوام عالم کے درمیان وطن عزیز کے مقام کی بلند کےلئے ادنیٰ فروگزاشت سے کام نہیں لے رہے۔ سعودی عرب علاقائی اور عالمی سطحوں پر اقوام و ممالک کی تعمیر و ترقی میں موثر کردارادا کررہا ہے۔ جی 20میں سعودی قیادت کی شرکت اس کا روشن ثبوت ہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب نے اپنے فرزندان کے ہاتھوں تیار کئے جانے والے2 مصنوعی سیارے بھی مدار میں بھیجے ہیں۔ یہ بھی مملکت کی شاندار کامیابی ہے۔ سعودی عرب نے خلیجی تعاون کونسل کی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کی جس سے یہ پیغام گیا کہ جی سی سی ممالک ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔ کنگ سلمان انرجی سٹی کا سنگ بنیاد تیل پر انحصار میں کمی کے حوالے سے مملکت میں نئے دور کے بنیاد کے پتھر کا درجہ رکھتا ہے۔ سعودی عرب نے بحر احمر کے ساحلی ممالک کی کونسل قائم کرکے علاقائی سلامتی کے نظام کو محفوظ کرنے کےلئے اسٹراٹیجک راستہ اختیار کیا ہے۔ مملکت نے فارمولا ای جیسا عظیم شان عالمی پروگرام منعقد کیا اور اب ٹریلین ریال سے زیادہ اخراجات والے بجٹ کا اعلان کرکے مملکت کی نئی تاریخ رقم کی۔ جمعرات کو جنادریہ میلہ 33کا شاہ سلمان نے افتتاح کرکے عظیم الشان ثقافتی و تاریخی ورثے کے احیاءکی جہت میں ایک قدم بڑھایا ہے۔
            یہی ہے ہمارا پیارا وطن جس کی نظیر مشکل سے ہی ملے گی۔ اسکی آرزوئیں، امنگیں، فرائض اور عظیم الشان ذمہ داریاں اسے دنیا بھر کی آنکھوں کا تارا بنائے ہوئے ہیں۔ یہ عالم عرب، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کی گتھیاں سلجھانے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ یہ عالمی برادری کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے استحکام میں بھی حصہ لے رہا ہے۔ کوئی وظیفہ خوار ہی اسکا انکار کرسکتا ہے۔ یہ ہمارے دلوںمیں ٹھنڈک ڈالنے والے بے شمار خزانوں میں سے چند ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
                                                 

شیئر: