Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

بجٹ 2019ءکی صدائے بازگشت

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار”البلاد“کا اداریہ نذر قارئین ہے
            2019ءقومی بجٹ کی صدائے باز گشت کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ سعودی عرب کے ہر علاقے اور ہر حلقے کی جانب سے اس کی پذیرائی ہورہی ہے۔ اخراجات کے حوالے سے یہ مملکت کا پہلا بجٹ ہے جو ٹریلین ریال کی حد عبور کر گیا ہے۔ عرب اور عالمی اقتصادی حلقے اس میں گہری دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ خادم حرمین شریفین کی اس یقین دہانی نے کہ مملکت کے تمام علاقوں اور تمام شعبوں میں ہمہ جہتی ترقی کا عمل جاری رکھا جائیگا،سعودی عرب کے ایک ، ایک حصے میں اطمینان کی لہر دوڑا دی۔
            مبصرین بجٹ 2019ءسے دلچسپی کیوں لے رہے ہیں، یہ ایک سوال ہے۔ اس کے بڑے مضبوط اسباب ہیں۔ پہلا سبب یہ ہے کہ سعودی عرب کو علاقائی اور عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی حلقوں میں موثر حیثیت حاصل ہے۔ سعودی وژن 2030 کے اجراءکے بعد سے سعودی معیشت میں معیاری تبدیلیاں آرہی ہیں۔ قومی تبدیلی پروگرام کی بدولت آمدنی کے قومی وسائل میں تنوع پیدا ہورہا ہے۔ تیل پر انحصار گھٹتا جارہا ہے۔ یہ سب اقتصادی پالیسی اور شرح نمو میں اضافے کےلئے مالیاتی اداروں کی کارکردگی کی کامیابی کے روشن شواہد ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
                                       

شیئر: