دوست محمد کھوسہ پیپلزپارٹی میں شامل
کراچی ...سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمدکھوسہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ سرداردوست محمدکھوسہ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاوس میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔دوست محمد کھوسہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی عوام کو حقوق فقط پیپلز پارٹی ہی دلاسکتی ہے۔سابق صدرآصف علی زرداری نے دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہاکہ دوست محمد کھوسہ کی شمولیت سے جنوبی پنجاب میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔جنوبی پنجاب کی عوام کی امنگوں کے مطابق نیا صوبہ بن کر رہے گا۔