پیپلز پارٹی کے ساتھ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، احسن اقبال
اسلام آباد..مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے احتساب عدالت کے جج کسی پریشر اور دباو کے بغیر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے ۔ نواز شریف کے حق میں فیصلہ آئیگا۔پیپلز پارٹی کے ساتھ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے ۔حکومت کو کام کرنے کے لئے 2سال کا وقت دینا چاہتے ہیں ۔ سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صور ت میں سڑکوں پر نہیں قانونی راستہ اپنائیں گے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہمارے خلاف فیصلہ آیا تھا اور ہم نے قانونی جنگ لڑی تھی جس میں ہماری جیت ہوئی تھی ۔ (ن) لیگ ہمیشہ قانون کو فالو کرتی ہے ۔ آئین و قانون کے دائرے کے اندر رہ کر اپنی جنگ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ موجودہ حکومت کو ایک ڈیڑھ سال دینا چاہتی ہے ۔ موجودہ حکومت خود اپوزیشن ہی ہے ان کے خلاف اپوزیشن کرنے کی ضرورت نہیں یہ اپنے بوجھ تلے خود دب جائیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ (ن) لیگ انتشار کی سیاست نہیں کرتی ہم اقدار کی سیاست کرتے ہیں اور پرامن رہ کر سیاست کرتے ہیں ۔