نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کا وقت آگیا،عثمان بزدار
لاہور...وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جس نئے پاکستان کاخواب وزیراعظم عمران خان نے دیکھا۔اس کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے۔عمران خان نے بنیادی سہولتوں سے محروم علاقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز کرکے سب سے بڑی تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ کئی دہائیوں پر محیط اسٹیٹس کو ٹوٹا ہے۔وزرات اعلیٰ کا منصب مےرے لئے اےک اعزاز تو ہے ہی لےکن بہت بڑا چےلنج بھی ہے کیونکہ لوگوں کی توقعات بہت زیادہ ہیں ۔مسائل زیادہ، وسائل کم اور توقعات زیادہ جبکہ وقت کم لیکن اس کے مقابلے میں ہمارا حوصلہ بہت بلند ہے۔ پنجاب کے لوگوں کی ان کی توقعات سے بڑھ کر خدمت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنانے کے وعدے کو پورا کرنے کےلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر اےگزےکٹوکونسلز قائم کی جا چکی ہیں۔پہلے مرحلے مےں خود مختار سےکرٹرےٹ ےکم جولائی 2019ءسے کام شروع کر دے گا۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز منظم کارروائی کی گئی۔پہلے 100دن میں ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرائی گئی۔جس کی مالیت تقریباً 171ارب روپے سے زائد ہے۔انہو ںنے کہا کہ وزےراعظم عمران خان عوام کا درد رکھتے ہےں۔بے گھر لوگوںکےلئے پناہ گاہ کا تصور پےش کےا۔ پنجاب کے36 اضلاع میں مرحلہ وار ایسی پناہ گاہیں قائم کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کا نےا انقلابی بلدےاتی نظام تشکیل دیاجا رہا ہے۔تارےخ مےں پہلی مرتبہ 30فےصد ترقےاتی فنڈزبراہ راست بلدیاتی اداروں کو منتقل کئے جائیں گے جس کے ذریعے نچلی سطح پر عوام کوبااختیار بنایا جائے گا ۔ پولےس نظام میں اصلاحات کے لئے قائم کی گئی پولےس رےفارم کمےٹی نے اپنا کام شروع کردیا ۔بے گھر لوگوں کو اپنی چھت دےنے کےلئے وزیراعظم ہاﺅسنگ ا سکیم ”اپنا گھر“کےلئے عملی اقدامات کاآغازکر دیا ۔ اخوت کے تعاون سے گھر بنانے کے لئے پانچ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دےئے جانے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔ روزگار کی فراہمی کے وعدے کو پورا کرنے کےلئے پنجاب س اکلز ڈوےلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایاجا چکا ۔ صوبے مےں 4ٹےکنےکل ےونےورسٹےاں بنائی جا رہی ہیں -معےشت کی تےزترےن بحالی کےلئے نئی انڈسٹرےل پالےسی منظور ہوچکی ہے ،جس سے 12لاکھ سے زائدنوجوانوں کو روزگار کے مواقع مےسر آئےںگے۔ پنجاب میں 8 اسپیشل اکنامک زون بھی قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہر محنت کش کے حقوق کے تحفظ اوران کی فلاح وبہبود کےلئے نئی لےبر پالےسی 2018ءمتعارف کرائی جا رہی ہے۔ پنجاب میں پہلی سیاحت پالےسی متعارف کروانے کا اعزاز بھی تحرےک انصاف کی حکومت کو حاصل ہو رہا ہے۔پنجاب میں نئی زرعی پالےسی تشکےل پا چکی ۔