دوبارہ مرغی انڈوں کی بات نہیں کروں گا
لاہور.. پنجاب حکومت کی 100روز کی کارکردگی کے حوالے سے تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی محتاط انداز میں مرغی اور انڈوں کا ذکر کیا جس پر قہقہے بلند ہوئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب بل گیٹس نے مرغی اور انڈوں کی بات کی تو تالیاں بجائی گئیں اور میری باری پر شور مچایا گیا ۔ وزیر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دوبارہ مرغی اور انڈوں کی بات نہیں کروں گا ۔عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی تعریف کی گئی ۔ عمران خان نے عثمان بزدار کی ایمانداری کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے آج تک کسی شخص نے آکر یہ نہیںکہا کہ عثمان بزدار کمیشن لے رہا ہے۔فیکٹریاں لگا رہا ہے۔منی لانڈرنگ کر رہا ہے۔لندن یا پیرس میں فلیٹس خرید رہا ہے ۔وزیر اعظم نے پناہ گاہوںکے قیام کے حوالے سے فوری اقدام کرنے پر بھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشوں کو سراہا۔