Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

کشمیر میں مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے ،شاہ محمود

  ملتان...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ اور طالبان کے مل بیٹھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ توقع ہے بات مزید آگے بڑھے گی اور امن قائم ہوگا ۔ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے۔ طاقت کے استعمال سے کشمیرکی صورتحال مزیدبگڑسکتی ہے ۔شکیل آفریدی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرہا ہے۔ ماحول کو سازگار بنانے کےلئے کچھ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ طاقت کے استعمال سے کشمیری صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ دنیا کشمیر میں ہندوستانی مظالم پر مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور او آئی سی کو خط لکھا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ جنوبی پنجاب صوبے پر اتفاق رائے کے قیام قائم کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن سے ملک کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ میگا کرپشن پر قابو پانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اربوں روپے کی ملک سے باہر منتقلی کو روکنے کیلئے کام جارہے ہیں ۔شاہ محمودنے کہاکہ کرپشن چھوٹی ہو یا بڑی، سب کو روکنا ہے۔فی الحال میگا کرپشن کو روکا جا رہا۔

شیئر: