Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

صنم بھٹو کی کراچی آمد،بلاول سے ملاقات

کراچی... سابق وزیراعظم بینظیر کی ہمشیرہ صنم بھٹو کراچی پہنچ گئیں۔ اپنے بھانجے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔ پی پی پی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پارٹی قیادت پر دائر مقدمات اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینیئر رہنماوں نے تجویز دی تھی کہ آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد صنم بھٹو کو میدان میں اتارا جائے۔صنم بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر حکمت عملی تیار کی تھی۔

شیئر: