Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

بلوچستان میں خشک سالی سے صورتحال تشویشناک

کوئٹہ: بلوچستان کے 20اضلاع میں خشک سالی سے 5لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مال مویشی اور زراعت کے شعبوں پر شدید منفی اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔ بلوچستان کے 20 اضلاع میں خشک سالی نے تباہی مچا دی ہے۔ خشک سالی کے باعث 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور کئی بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں،جن کے لیے طبی سہولتیں میسر نہیں۔ قلعہ عبداللہ ،پشین ،زیارت ،قلعہ سیف اللہ ،قلات اور مستونگ میں لاکھوں درخت خشک ہو چکے ہیں اور باغات کے خشک ہونے کے باعث لاکھوں لو گ بے روزگار ہونے لگے ۔ یہ اعداد وشمار 20اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی جانب سے دی جانے والی رپورٹ پر مبنی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے بروقت انتظامات نہیں کیے گئے تو یہ مستقبل میں مزید تشویشناک صورتحال کاسامنا کرے گی۔
 
 

شیئر: