Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

شریعت اور قانون سے بالا کوئی نہیں، شاہ سلمان

ریاض ۔۔ ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دفتر کے نجی انچارج بدر العساکر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں وہ وزراءکو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کررہے ہیں ”کوئی بھی شخص شریعت یا قوانین سے بالاتر نہیں“۔ خادم حرمین شریفین کا یہ وڈیو کلپ سعودی بجٹ 2019ءکے موقع پر جاری کیا گیا۔ جس میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”سعودی ریاست اسلامی عقائد اور تمام شہریوں کے درمیان عدل و انصاف کی بنیاد پر قائم کی ہے۔ انشاءاللہ ہمارے عوام ہم سے خوش ہونگے“۔

شیئر: