Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

زرداری امریکہ کا فلیٹ بیچ چکے، لطیف کھوسہ

کراچی... پیپلزپارٹی کے سینیئررہنمااور سابق گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں فلیٹ آصف زرداری کئی سال پہلے بیچ چکے ۔جھوٹا الزام لگانے پر پی ٹی آئی کو نوٹس بھجیں گے۔ حکومت کا ایجنڈا سب کو اندر کرنا ہے۔ بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوکریاں دینے کے بجائے عوام سے روزگار چھینا جا رہا ہے۔50لاکھ گھر بنانے کے بجائے گرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا امر یکہ میں پراپرٹی20سال پہلے فروخت ہوگئی تھی۔ امریکہ میں پراپرٹی تو آصف زرداری کے نام ہی نہیں، آج تاریخ ہم نے نہیں، پراسیکیوشن نے لی ۔حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ سب کو جیل میں ڈال دو۔

شیئر: