Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

سازشی عناصر کو شکست دیں گے،بلاول

  کراچی ... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران پارٹی کی نئی حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ایک طرف پانی اور گیس بند کردی گئی تو دوسری جانب صوبائی حکومت کو اس کے جائز فنڈز بھی نہیں دیئے جا رہے۔ کالاباغ ڈیم کی حمایت میں مہم بھی چلائی گئی۔ بلاول نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو 1973 کا آئین دیا۔بعد میں آنے والے آمر اس متفقہ دستور کا حلیہ بگاڑتے رہے۔ 18 ویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا۔ 18 ویں ترمیم کے معاملے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہونگے۔ ہمیشہ غیرجمہوری قوتوں کو شکست دی ہے۔ 27 دسمبر کو ملک کے طول و عرض سے ہر مکتبہ فکر کے لوگ گڑھی خدابخش میں جمع ہو کر سازشی عناصر کو شکست فاش سے ہمکنار کریں گے۔

شیئر: