Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025

آرمی چیف نے مزید 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی..آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنگین جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث مزید 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ فوجی عدالت سے 20 دہشتگردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی ان میں محی الدین صالح ،گل زمین ،فضل ہادی،محمد وہاب، گل محمد، بشیر خان ، آفرین خان، برکت علی،محمداسلام،روح الامین،شت مند،باچا وزیر، محمد اور محمد اسماعیل شامل ہیں۔ سزا پانے والے تمام دہشت گردوں نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

شیئر: