Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

جوہری جنگ کا خطرہ موجود ہے، روسی صدر

ماسکو... روسی صدر پوٹین نے جوہری جنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔پریس کانفرنس میںپوٹین نے کہا کہ جوہری جنگ کے حوالے سے غلط اندازے نہیں لگانے چا ہئیں۔انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بڑھتے ہوئے خطرے کی ذمہ داری امر یکہ پر عائد کی۔ روسی صدر نے کہا کہ امر یکہ کی جانب سے جوہری ہتھیاروںکی تخفیف کے معاہدے سے الگ ہونے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔انہوںنے کہا کہ اس صورت میں روس کو اپنے تحفظ کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

شیئر: