Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

زرداری گرفتاری دینے پرتیار؟

  کراچی ... سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی احتجاجی تحریک چلائے گی۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری ذہنی طور پر گرفتاری دینے کے لئے تیار ہو گئے۔ سندھ سے گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آصف زرداری کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی نے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ حالات کشیدہ ہونے کی صورت میں سندھ میں گورنر راج نافذ ہونے کے امکانات بھی ظاہر کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گرفتاری سے متعلق منصوبے کی حکمت عملی تیار کرلی ۔پارٹی مشاورت کے بعد سندھ سے گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماو¿ں سے گفتگو کے دوران کہاکہ انہیں نئے سال کی آمد سے پہلے گرفتار کرنے کی کوشش ہوگی ۔ پیپلز پارٹی نے یہ فیصلہ بھی کر لیا کہ سابق صدر کہاں سے گرفتاری دیں گے۔ 

شیئر: