Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سری لنکا میں 28 رکنی کابینہ کا اعلان

  کولمبو...سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے 28 رکنی کابینہ تشکیل دے دی ۔ رانیل وکرمے سنگھے کی بطور وزیر اعظم بحالی کے بعد کابینہ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ منگالا سماراویرا کو دوبارہ وزیر خزانہ بنا دیا گیا تاہم وزارت قانون اور انصاف کا قلمدان کسی کو نہیں دیا گیا ۔ اکتوبر میں صدر نے رانیل وکرمے کو وزارت عظمیٰ سے ہٹا کر سابق صدر مہندراراجا پاکسے کو وزیر اعظم نامزد کیا تھا جس کے باعث ملک سیاسی بحران کا شکار تھا۔

شیئر: