کشمیر میں صدارتی راج ظلم کا تسلسل ہے،شاہ محمود
اسلام آباد...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے گورنر راج کے بعد صدارتی راج کا نفاذ ہندوستانی ظلم کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے۔جاری بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ ہند کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور خصوصی نمائندہ برائے کشمیر کا تقرر کریں ۔