وینس ، اٹلی ۔۔۔ وینس دنیا کا انتہائی مشہور اور خوبصورت شہر ہے۔ جسکی خوبصورتی دنیا بھر کے مختلف سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے لیکن اس مرتبہ ہونے والی عجیب و غریب برفباری نے پورے شہر کی شکل وصورت بدل کر رکھ دی ہے۔ ان بلیک اینڈ وائٹ تصاویر سے وینس شہر کا حسن ، کشش اورمربوط دلکشی کا پتہ چلتا ہے۔ واضح ہو کہ 100چھوٹے چھوٹے جزیروں پر بنا ہوا یہ شہر کرہ ارض کا سب سے عجیب و غریب شہر بھی کہلاتا ہے۔ اب حالیہ برفباری کے بعد جو تصاویرجاری ہوئی ہیں وہ پرانے زمانے کی آبی گزر گاہوں کیساتھ نئے آبی راستوں، عہد روما کے آرائشی تعمیرات کے نمونے، سڑکوں اور پٹیوں سے بھرے ہوئے علاقوں وغیرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ سیاحوں اور فوٹو گرافی کے ماہرین نے اس حوالے سے شہر کی متعدد دیدہ زیب تصاویر اتار کر ڈریم آف وینس نامی کتاب میں شائع کردی ہے۔ جسے دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس شہر کا حسن ہی ہے جسکی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ تصاویر اسی شہر کی اتاری جاتی ہیں۔ شہر کی جاذبیت اتنی ہے کہ گھنٹوں اس میں گھومنے کے بعد تھکن محسو س نہیں ہوتی بلکہ فرحت کا احساس ہوتا ہے۔ شائع ہونے والی کتاب سے 15چیدہ چیدہ تصاویر منتخب کی گئیں۔ جن میں سے 5تصاویر پر مشتمل کومبو جاری کی گئی ہے۔