Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

میسنجر سے دھندلے پس منظر والی تصاویر لینا ممکن

فیس بک میسنجر کے کیمرے میں نیا فیچر پیش کر دیا گیا ہے جس کی مدد سے کسی بھی تصویر کے پس منظر کو دھندلایا جا سکے گا۔ یعنی اب دھندلے پس منظر کی تصویر لینے کے لئے ڈوئل بیک کیمرے والے فون کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ میسنجر کے سنگل کیمرے سے بھی لی جا سکیں گی۔فیس بک کی جانب سے میسنجر میں کئی نئے کیمرے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں انسٹاگرام کی لوپنگ بلومبرگ ویڈیو ، دھندلے پس منظر کے ساتھ سیلفی اور آگمینٹڈ ریئلٹی فیچر بھی شامل ہے۔ نئے فیچرز کو ملا کر اب فیس بک میسنجر میں پانچ مختلف کیمرہ موڈز ہوں گے جن میں نارمل ، ویڈیو ، ٹیکسٹ ، بلومبرگ اور سیلفی موڈ شامل ہیں۔ نئے فیچرز کو دنیا بھر میں صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: