Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
تازہ ترین

راولپنڈی میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام

راولپنڈی ...کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنا کر کالعدم تنظیم کے2 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد اور  اسلحہ برآمد کر لیا ۔ گرفتار دہشتگرد راولپنڈی میں حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ایک اطلاع پر راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک پٹھان کلیام مغل روڈ پرکامیاب کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ان کی شناخت محبوب احمد اور اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔گرفتار دہشتگرد راولپنڈی میں حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ مزید تحقیقات کےلئے نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ۔ 

شیئر: