Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

اسمارٹ فون برانڈ رئیل می جلد پاکستان آرہا ہے‎

اوپو کمپنی کا سبسیڈری برانڈ رئیل می جلد پاکستان میں قدم رکھنے والا ہے اور یوں پاکستان ساتواں ملک بن جائے گا جہاں رئیل می برانڈ کی پروڈکٹس پیش کی جائیں گی۔ کمپنی کی جانب سے اس بات کا اعلان آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے کیا گیا ہے۔ گو کہ رئیل می نے اب تک صرف پانچ اسمارٹ فون ہی متعارف کرائے ہیں البتہ یہ اسمارٹ فون اپنے فیچرز کے لحاظ سے منفرد ہیں۔ کمپنی کا فون رئیل می یو 1 پہلا ڈیوائس تھا جس میں ہیلیو پی 70 چپ سیٹ گیا ، رئیل می پی 2 پرو واٹر ڈراپ نوچ اسٹائل رکھنے والا پہلا اسمارٹ فون تھا۔ کمپنی کی جانب سے اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ پاکستان میں رئیل می پروڈکٹس کی باقاعدہ فروخت کس تاریخ سے کی جائے گی۔
 

شیئر: