Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نواز شریف سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرینگے؟

  اسلام آباد... مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ حکومت چل نہیں سکتی مشرف دور کی کہانی دہرائی جارہی ہے۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چل ہی نہیں سکتی کہانی وہی ہے جو مشرف دور میں دہرائی گئی۔ مسلم لیگ ن کے یوم تاسیس پر لوگ دیکھیں گے کہ نوازشریف پارٹی کو لیڈ کریں گے۔ نوازشریف کی خاموشی اور مریم نواز کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بندش بیگم کلثوم نواز کے سوگ کی وجہ تھی ۔بہت جلد نوازشریف قومی سطح پر سیاسی سرمیاں کرتے نظر آئیں گے اورمسلم لیگ ن کی رہنمائی کریں گے۔ نوازشریف نہ پہلے خاموش تھے ا ور نہ آئندہ رہیں گے۔ اپوزیشن نے تحریک چلانے کافیصلہ کیاتو قیادت نواز شریف ہی کریں گے۔
 

شیئر: