ن لیگ کے ایم کیو ایم سے زیادہ ٹکڑے ہونگے؟
اسلام آباد... وفاقی وزیر فیصل واوڈانے کہاہے کہ قومی اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے فارورڈ بلاک 3 ماہ میں بن جائیں گے۔ (ن) لیگ کے ایم کیو ایم سے زیادہ ٹکڑے ہونگے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن رہاہے ۔اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں اور کہیں نہیں جارہیں۔عابد شیر علی جس پراپرٹی کا ذکر کررہے ہیں وہ میں پہلے ہی بتا چکاہوں۔جتنی قیمت عابد شیر علی نے بتائی۔ اس سے آدھی قیمت میں مجھ سے وہ پراپرٹی خرید لیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 11سال سزاکاٹی ہے۔ وہ دوسروں کی طرح معاہدہ کرکے ملک سے باہر نہیں گے۔ ایک گناہ کی2مرتبہ سزا نہیں ہوسکتی۔ آصف زرداری اور بلاول بھاگیں گے نہیں بلکہ مقدمات کاسامنا کریں گے۔