Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

ہندوستانی جاسوس حامد نہال انصاری رہا

اسلام آباد...پاکستان نے غیرقانونی طور پر اپنی حدود میں داخل ہونے والے ہندوستانی جاسوس حامد نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے، ریاست مخالف سرگرمیوں اور دستاویزات کی ہیر پھیر میں ملوث ہندوستانی جاسوس حامد نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے کے بعد واپس بھجوایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ حامد نہال انصاری 2012 میں دستاویز کے بغیر پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا ۔ دسمبر 2015 میں اسے 3 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔حامد نہال انصاری کی سزا اس ماہ کی 15 تاریخ کو ختم ہوگئی تھی۔اس سے قبل 13 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے حامد نہال انصاری کی رہائی کا عمل ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو 14 دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

شیئر: