حیدرآباد ۔۔۔ حیدرآباد میں اینٹی کرپشن ڈے واک کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر لوک ستہ پارٹی کے سربراہ جئے پرکاش نارائن نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق ہر کام کرنے سے ہی رشوت خوری کا خاتمہ ممکن ہے۔انہوںنے کہاکہ رشوت لینے والے کو سخت سزا دینے کا قانون تلنگانہ اور اے پی میںلایا جاناچاہئے اور اس تعلق سے عوام میں میڈیا کے ذریعہ بیداری پیداکرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ سرکاری دفاتر میں رشوت اور بغیرکسی سفارش کے کام کرنے سے ہی ایک بہتر سماج کی تشکیل ممکن ہوسکتی ہے۔اس واک کا اہتمام یوتھ فار اینٹی کرپشن نامی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔اس موقع پر تلگو ٹی وی اداکار واسو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رشوت خوری سماج کیلئے کینسر بن گئی ہے ، اس کی روک تھام ضروری ہے۔