Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

لڑکوں کو سگریٹ بیچنے پر 5ہزار ریال جرمانہ

باحہ۔۔۔ یہاں انسداد تمباکو نوشی قومی کمیٹی نے اسکولوں کے قریب واقع دکانوں کے مالکان اور سامان فروشوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ طلباءکو سگریٹ فروخت نہ کریں۔ 18برس سے کم عمر کے کسی بھی لڑکے کو سگریٹ فروخت کرنے پر 5ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ باحہ میں مذکورہ کمیٹی کے رابطہ کار جمعان الغامدی نے والدین سے پرزور اپیل کی کہ وہ بچوں پر نظر رکھیں او رمذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کی اطلاع ملتے ہی میونسپلٹی کو 940پر رابطہ کر کے باخبر کردیں۔ خلاف قانون سگریٹ نوشی پر 200ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ 
 
 

شیئر: