Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

سعودی سائیکل سوار ابوظبی جائےگا

ریاض۔۔۔ سعودی سائیکل آرگنائزیشن کے سفیر فہد الیحیا آئندہ اتوار کو ریاض سے سائیکل پر ابوظبی کیلئے روانہ ہوں گے۔ وہاں وہ ایشین فٹبال کپ میں سعودی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہوں گے۔ وہ ایک ہزار کلو میٹر کا سفر 10دن میں یومیہ 100کلومیٹر کے حساب سے طے کریں گے۔ سعودی سائیکل آرگنائزیشن کے سربراہ صباحہ الکریبیز نے الیحیا کو 2018-19ءکیلئے آرگنائزیشن کا سفیر 3اگست کو بنا دیا تھا۔ 

شیئر: