Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

مسافر خاتون کی دوران پرواز طبی مدد

تبوک۔۔۔ نرس اور میل نرس نے تبوک سے ریاض جانیوالی پرواز پر ایک 30سالہ مسافر خاتون کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مشکل سے دوچار ہونے سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر خاتون کو اچانک سر میں شدید درد اور تنفس میں پریشانی ہو گئی تھی جبکہ دل کی دھڑکن کم ہونے لگی تھی۔ پرواز پر موجود سعودی نرس اور میل نرس نے طبی امداد کی اپیل سنتے ہی مسافر خاتون کو آکسیجن فراہم کی اور طیارے کے اترنے تک اس کی مدد جاری رکھی۔ 

شیئر: