ایرانی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی، جواد ظریف
دوحہ۔۔۔ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے ایرانی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ دوحہ فورم پالیسی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں سے دباؤ ضرور ہے تاہم ایران اپنی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پابندیوں سے نمٹنا جانتا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس امریکہ نے ایرانی جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد سخت پابندیوں کا نفاذ کر دیا ہے۔