Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

خادم حسین رضوی لاہور کے اسپتال میں داخل

 لاہور ... تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خادم حسین رضوی کو لاہور کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا ۔ڈاکٹرو ںنے ای سی جی ،ایکسرے ،اور بلڈٹیسٹ کئے۔بعد ازاں حالت خطرے سے باہر ہونے کے بعد سخت سیکیورٹی حصار میں اسپتال کے پرایﺅیٹ روم میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروںکے مطابق پیر کو بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ آئے گی جس کے بعد انکی بیماری کی تشخیص ہو سکے گی ۔واضح رہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ ایم پی او کے تحت نظر بند ہیں۔

شیئر: