Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

مفادات کا تحفظ

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
امن و استحکام کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ ایک علاقے میں آباد ممالک کے اہداف و مقاصد کی تکمیل اور تحفظ کے لئے امن و استحکام ناگزیر ہے۔ بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے ساحل پر آباد ایفرو عرب ممالک نے اسی تناظر میں اپنا گروپ قائم کیا ہے۔ان ممالک کے اپنے مفادات ہیں۔ انکا حق ہے کہ خارجی طاقتوں کو اپنے یہاں کسی بھی سیاسی کردار سے روکیں۔
علاقائی مفادات اور کارناموں کے تحفظ کیلئے ایسے عالم میں اتحاد کی ضرورت شدید ہوگئی ہے جبکہ علاقے کے اطراف خطرات کی آندھیاں چل رہی ہوں۔درپیش خطرات کے مقابلے کےلئے سیاسی، اقتصادی، عسکری طاقت موثر وسیلہ ہے۔ یمن میں حوثیوں کی بغاوت کے بعد بحر احمر کا معاملہ کافی نازک ہوگیا ہے۔ حوثی ایرانی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کےلئے آلہ کار کے طورپر استعمال ہورہے ہیں۔ ایران بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کیلئے خطرات پیدا کررہا ہے۔ باب المندب اسٹراٹیجک گزر گاہ ہے۔ یہاں سے12فیصد عالمی تجارتی جہاز گزرتے ہیں۔ مشرقی ایشیا سے نہر سوئزکے راستے مختلف اشیاءاور پیٹرول منتقل کیا جاتا ہے۔ وہاں سے پوری دنیا کو اسکی سپلائی ہورہی ہے۔ اس تناظر میں نئے گروپ کے قیام کی اہمیت معلوم ہوسکتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: