Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 فروری ، 2026 | Tuesday , February   10, 2026
منگل ، 10 فروری ، 2026 | Tuesday , February   10, 2026

کرسمس ٹری لانے کی اجازت نہیں ، محکمہ کسٹم

جدہ ۔۔۔ سعودی کسٹم کمیٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں کرسمس ٹری لانے کی اجازت نہیں ۔ عکاظ اخبار کے مطابق کسٹم کمیٹی کو ارسال کئے گئے سوال میں پوچھا گیا تھا کہ سعودی عرب میں کرسمس ٹری لانے کی اجازت ہے ؟ جس پر کسٹم کمیٹی کی جانب سے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مملکت کے کسی بھی پورٹ پر کسٹم اہلکاروں کو اس قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی کہ کرسمس ٹری پر سے پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ اس حوالے سے پابندی برقرار ہے اور کرسمس ٹری لانے کی کسی کو قطعی اجازت نہیں ۔ 
 

شیئر: