دہشتگردوں کا پیچھا کریں گے،عمران خان
اسلام آباد...وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تربت میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں اور قوم کے حوصلوں کو متاثر نہیں کر سکتی۔ آخری حد تک دہشتگردوں کا پیچھا کر کے انکا قلع قمع کریں گے۔ ا یک بیان میں عمران خان نے کہا کہ دشمن اپنی مذموم کاروائیوں سے جوانوں اور قوم کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتا۔ آخری حد تک دہشتگردوں کا پیچھا کریں گے ۔ جلد وہ دن بھی آئے گاجب پاکستان میں مکمل طور پر قیام امن کا خواب پورا ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے بیان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ پوری قوم دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے ۔