Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

معروف عالم دین مولانا محمد خواجہ شریف انتقال کر گئے

حیدرآباد۔۔۔ حیدرآباد کی ممتاز علمی شخصیت معروف محدث، جامعہ نظامیہ کے عالم دین مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ جمعہ کو انتقال کر گئے۔ مولانا خواجہ شریف علم حدیث کے حوالے سے برصغیر میں اپنی خاص شناخت رکھتے تھے۔ کئی علمی و تحقیقی کتابو ںکے مصنف ، عربی زبان کے صاحب دیوان شاعر، بخاری شریف کے شارح و ترجمان تھے۔ تفسیر، حدیث، فقہ اور عربی ادب میں یدطولیٰ رکھتے تھے۔ جامعہ نظامیہ کی ترویج و ترقی میں نمایاں کردارادا کیا۔
 

شیئر: