Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

محمد محمودعلی کوریاست تلنگانہ کا وزیر داخلہ بناد یا گیا

حیدرآباد۔۔۔ محمد محمودعلی کو ریاست تلنگانہ کا وزیر داخلہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چندر شیکھر رائو کی کابینہ میں محمد محمود علی سابق میں نائب وزیراعلیٰ تھے۔وزارت داخلہ کا قلمدان نائنی نرسمہا ریڈی کے پاس تھا۔ محمد محمودعلی نے 13دسمبر کو وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو سے اردو میں حلف لیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے گزشتہ روز رات گئے محمودعلی کو وزیر داخلہ بنائے جانے کی توثیق کی تھی۔ محمد محمود علی نے  نماز جمعہ تاریخی مکہ مسجد میں ا دا کی۔ اس موقع پر مجلس کے چار مینار کے رکن اسمبلی ممتاز احمد خان او ردیگر نے ان کا خیر مقدم کیا۔ محمود علی نے کہا کہ صدر ٹی آر ایس و وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو حقیقی  اقلیت بالخصوص مسلمان دوست وزیر اعلیٰ ہیں جنہوں نے وزیر داخلہ جیسا ہم قلمدان ایک مسلمان کو دیا ۔نماز جمعہ کے بعد  بڑی تعداد میں لوگوں نے محمود علی کو مبارکباد پیش کی۔
 

شیئر: