Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ایران کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اسرائیلی دھمکی

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بقا کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں ایران کو نشانہ بنایا جائے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بیان مقبوضہ بیت المقدس میں غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی ریڈ لائن اس کی بقا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ خطرے کی صورت میں شام اور لبنان میں ایران کے کٹھ پتلی عناصر کی بجائے ایرانی سرزمین پر حملہ کیا جائے گا۔ اسرائیل اور عرب ممالک کے مابین بڑھتے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کو معلوم ہے اسرائیل ان کا دشمن نہیں بلکہ ایک ناگزیر ساتھی ہے۔

شیئر: