سید سردار احمد نے ایم کیو ایم چھوڑ دی
کراچی ..ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما سید سردار احمد ایم کیو ایم سے مستعفی ہوگئے ۔ اپنا استعفیٰ رابطہ کمیٹی کو بھجوادیا ۔سردار احمد سندھ کے سینیئروزیر ، وزیر خزانہ اوروزیر داخلہ رہ چکے ہیں۔ ان کا شمار سندھ کے قابل بیوروکریٹس میں ہوتاتھا۔سندھ کے چیف سیکریٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہو نے کے بعد ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے ۔ پچھلے ایک سال سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کرلی تھی۔ ایم کیو ایم رہنماوں کے مختلف دھڑوں میںتقسیم ہونے ، ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور الزام تراشیوں سے خائف تھے۔ ایم کیو ایم بہادرآباد اور پی آئی بی گروپ میں مصالحت بھی کرانے کی کوشش کی۔ناکامی کے بعد خاموشی اختیار کرلی تھی ۔ سردار احمد نے کہا کہ کافی عرصے سے سیاست اور پارٹی سے کنارہ کشی کا سو چ رہا تھا استعفیٰ دلبرداشتہ ہوکر نہیں دیا۔ اب اپنی ساری توجہ سماجی کاموں میں مرکوز کردوں گا۔