Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

اقوام متحدہ میں پاکستانی قرارداد منظور

نیو یارک: پاکستانی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کی حمایت میں پاکستان کی جانب سے قرارداد پیش کی جو اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی قرارداد مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مثبت، جامع اور پرامن بات چیت کو فروغ دینے کے ساتھ دیگر ممالک پر زور دیتی ہے کہ وہ اس مقصد کے حصول کیلئے مزید اقدامات کریں۔ پاکستانی قرارداد نفرت انگیزاورانتشارپسند رویوں کی شدید مذمت کرکے انہیں عالمی امن اور بین الاقوامی تعاون کے لیے خطرہ قراردیتی ہے ۔ 
 

شیئر: