Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
تازہ ترین

نیب میں اصلاحات کی ضرورت ہے ،سعد رفیق

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق پیش ہوئے اور کہا کہ مجھے رات کو نوٹس ملا ہے جبکہ میرتے وکیل کامران مرتضیٰ کوئٹہ میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ میرا وکیل کامران مرتضیٰ سے کوئی رابطہ نہیں ہے کہ ان کی واپسی سے متعلق بتا سکوں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اس کیس میں کوئی جلدی تو نہیں، سعد رفیق نے جواب دیا کہ مجھے کیس کے حوالے سے کوئی جلدی نہیں ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔ بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیب کے طریقہ کار میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے کمروں میں کیمرے نصب ہیں جو انسانی حقوق اور ملزمان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا ہک جب بھی موقع ملا، ہم یہ کیمرے ہٹوائیں گے۔ 
 

شیئر: