Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025

پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور...پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے بتایا کہ پرانی وردی کی بحالی کا فیصلہ افسران اور اہلکاروں کی تجاویز کی روشنی میں خصوصی کمیٹی نے کیا۔موجودہ وردی کا اسٹاک ختم ہوگیا۔پرانی وردی یکم جولائی 2019ءسے صوبے بھر مکمل بحال ہو گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ یونیفارم پر افسران اور اہلکاروں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ نئی یونیفارم سے صوبائی سرحدوں پر آپریشنز میں دشواری کا سامنا تھا۔

شیئر: