Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025

سنار کی دکان میں چوری

لکھنؤ۔۔۔ چوری کی ہمت دیکھئے۔ پہلے سنار کی دکان میں پیچھے سے  نقب لگانے کی کوشش جب ناکام رہے  تو شٹر کے تالوں کو  توڑا اور پھر پوری  تجوری کو اٹھالے گئے۔ ایک کھیت میں  بیٹھ کر تجوری کھولا اور رسامان لے کر بھاگ نکلے۔ صبح لوگوں نے کھیت میں تجوری کو پڑا دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد دکان کو کھلا دیکھ لوگوں نے سنار راج دیپ کو بلایا ۔ پولیس کو راج دیپ نے بتایا کہ تجوری میں دس تولہ سونے کے زیور اور قریب پانچ سو گرام چاندی کے ساتھ دیگر سامان تھا۔ چور خالی تجوری، اس کے کاغذات اور فائلوں کو کھیت میں پھینک کر بھاگ گئے تھے۔ معاملے کی پولیس جانچ کررہی ہے ۔

شیئر: