Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ولی عہد محمد بن سلمان کا عوامی انداز

ریاض۔۔۔ ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، مشرق وسطیٰ میں پہلی بار منعقد ہونے والی الیکٹرانک گاڑیوں کی ریس فورمولا E گاڑیوں کی تیاریوں کے حوالے سے گراﺅنڈ میں پہنچے جہاں انہوں نے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انتہائی عوامی انداز میں ریس کے منتظمین سے ملاقات کی اورریسنگ ٹریک کے علاوہ وہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ سبق نیوز کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے ریس انتظامیہ کے ساتھ انتہائی عوامی انداز اختیار کرتے ہوئے برنچ بھی کیا اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر لی گئی تصویر میں ولی عہد کو ریس انتظامیہ کے ہمراہ انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ 
 

شیئر: