Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

نیب جا نبدار ادارہ بن چکا،پیپلزپارٹی

اسلام آباد...پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ نیب جا نبدار ادارہ بن چکا ۔ چیئرمین نیب کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی۔ جو بھی سرکاری خزانے سے تنخواہ لیتے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ سو یلین ، ملٹری اور سیاستدانوں کا برابر احتساب ہونا چاہیے۔ جب بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسہ کرتے ہیں تو 48 گھنٹوں کے اندر نیب کا نوٹس آجاتا ہے۔ زمین کی خریداری کے حوالے سے کیس میں 21 سال بعد بلاول بھٹو زرداری کو بلایا گیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما ﺅں نیئر حسین بخاری،مولا بخش چانڈیو اورفرحت اللہ بابر نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 2002 ء میں میر ظفر اللہ جمالی کو ایک ووٹ سے اکثریت ملی۔ پیپلزپارٹی کوتوڑا گیا اور پیٹریاٹ بنائی گئی۔ پیپلزپارٹی 1990 ء سے مقدمات کا سامنا کررہی ہے ۔سابق صدر آصف علی زرداری پر گزشتہ دور میں مقدمات بنائے گئے۔ کسی ایک مقدمے میں بھی سزا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایوب ، یحیی ،ضیاءاور مشرف کا دور بھی دیکھا۔ اب ا نہیں بھی دیکھ لیں گے۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نیب سیاسی ادارہ بن چکا ۔چیئرمین سیاسی اشاروں پر کام کرتے ہیں اور سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔ نیب کے قوانین میں ترمیم ہونی چاہیے۔ عدلیہ ملٹری اور سیاستدانوں کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔ جو بھی سرکاری خزانے سے تنخواہ لیتے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چیئرمین نیب سابق جج ہیں۔انہیں اپنی غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی ۔

شیئر: