لندن..... برطانوی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ زعفران کینسر سے بچاو میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر میں کی گئی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ زعفران جگر کیلئے بھی مفید ہے ۔ اس سے کینسر کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس جڑی بوٹی میں پایا جانے والا بائیو مالیکول اور کروسین نامی معدے جگر کی صحت کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔ ان سے کینسر کا مرض روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس تحقیقات کی روشنی میں کینسر کے بچاواور علاج کیلئے بنائی جانے والی ادویہ میں زعفران کا استعمال شروع کیا جاسکتا ہے۔